چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنے سے 40 افراد ہلاک

پلیٹ فارم گرنے کے وقت 65 مزدور اس کی مرمت کے کام میں مصروف تھے،مقامی حکام


ویب ڈیسک November 24, 2016
پلیٹ فارم گرنے کی وجوہات جاننے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، چینی حکام۔ فوٹو: سی سی ٹی وی نیوز

چین کے جنوبی صوبے جیانگ ژی میں پاور پلانٹ کے قریب تعمیر کردہ پلیٹ فارم گرنے سے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے جیانگ ژی کے شہر فینگ چینگ میں کولنگ پاور پلانٹ کے قریب تعمیر پلیٹ فارم مرمتی کام کے دوران گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق پلیٹ فارم گرنے کے وقت 65 مزدور کام کر رہے تھے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: چین میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 17 افراد ہلاک

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق متعدد افراد تاحال پلیٹ فارم کے ملبے تلے دبے ہوئے جنہیں نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پلیٹ فام گرنے کی وجوہات جاننے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔