ممبئی حملہ کیسآئی ایس آئی اوراس کےسابق سربراہان کیخلاف کارروائی ممکن نہیںامریکا

آئی ایس آئی بیرونی ریاست کا حصہ ہے اس لئے اسے استثنیٰ حاصل ہے, امریکی محکمہ خارجہ

ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کےامریکی رشتے داروں نے نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے. فوٹو: رائٹرز

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں آئی ایس اوراس کےسابق سربراہان کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، بھارت نے امریکی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔



ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کےامریکی رشتے داروں نے نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، عدالت نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہان جنرل شجاع پاشا اور جنرل ندیم تاج کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کئے تھے تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے عدالت میں بیانِ حلفی جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی بیرونی ریاست کا حصہ ہے اس لئے اسے استثنیٰ حاصل ہے۔


فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ممبئی حملے کے ذمے داروں کو سزا دیتے وقت اس بات کا خیال نہ رکھا جائے کہ وہ کس ملک میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکی محکمہ خارجہ کے فیصلے سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story