سلمان احمد نے بھارتی جارحیت کے خلاف گوا میں میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا

ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں لیکن جواب میں ہمیں صرف خون خرابہ ملتا ہے، سلمان احمد


ویب ڈیسک November 24, 2016
جب تک مودی کی حکومت ہے میں نہیں سمجھتا کہ ہم بھارت میں جائیں اور کنسرٹ کریں، گلوکار۔ فوٹو : فائل

معروف گلوکار سلمان احمد نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئندہ ماہ گوا میں منعقد ہونے والا میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ وہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خون ریز اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گوا میں ہونے والی ثقافتی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔



ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 18 برس سے بھارت جارہے ہیں اور ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں ، جواب میں ہمارا بھی والہانہ طریقے سے خیر مقدم کیا جاتا ہے لیکن موجودہ بھارتی حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے ، بھارت میں نفرت بڑھ گئی ہے۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں لیکن جواب میں ہمیں صرف خون خرابہ ملتا ہے، ہمارے فوجی شہید ہورہے ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لہذا اس ماحول میں بالخصوص جب تک مودی کی حکومت ہے میں نہیں سمجھتا کہ ہم بھارت میں جائیں اور کنسرٹ کریں، ہمیں کوئی ضرورت نہیں کہ ہم بھارت میں جاکر کنسرٹ کریں کیونکہ یہ منافقت ہے لہذا میں نے ٹوئٹر اور بھارت میں کنسرٹ کے آرگنائزر کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔