مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پائیدار تعلقات قائم نہیں ہوسکتے میر واعظ عمرفاروق

پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کرکے ان کا نقطہ نظر جانناچاہتے ہیں, میر واعظ عمرفاروق


ویب ڈیسک December 20, 2012
پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کرکے ان کا نقطہ نظر جانناچاہتے ہیں, میر واعظ عمرفاروق. فوٹو اے پی پی

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری قیادت کو شامل کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر پائیدار تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کرکے ان کا نقطہ نظر جانناچاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کریں اور دوٹوک انداز میں حمایت کریں۔

میر واعظ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی خواہش ہے کہ پاکستان مضبوط ہو، ہم کراچی کے شہریوں کو آپس میں مل جل کر پیار و محبت سے رہتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں