کشمیری عوام جس جبر و ظلم سے گزر رہے ہیں وہ دور ہم نے بھی دیکھا ہے نسرین جلیل

ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی آزادی کے حق میں فیصلہ دیں۔ نسرین جلیل


ویب ڈیسک December 20, 2012
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ میر واعظ۔ فوٹو ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما نسرین جلیل نے کہا کہ کشمیری عوام جس جبر و ظلم سے گزر رہے ہیں وہ دور ہم نے بھی دیکھا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت کانفرنس کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرہ پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسرین جلیل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بتدریج بہتر ہورہے ہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک ان تعلقات کی بنیاد پر کوئی حتمی نتائج نہیں نکالے جاسکتے، انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاستدان مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کام کریں، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام آزادی کے حق میں فیصلہ دیں۔

اس موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے وفد کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے محبت اور خلوص سے ہمارا کراچی میں استقبال کیا، انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ ایم کیو ایم کشمیر کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دے رہی ہیں، پاک بھارت تعلقات کا بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جسے جلد از جلد حل کیا جانا چاہئے، میر واعظ نے کہا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں