ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی سربراہ پاک فوج

بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک November 24, 2016
بھارت نے ایل اور سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، جنرل راحیل شریف۔ فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچایا لیکن اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا جب کہ اس موقع پر قبائلی جرگہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، میں جارہا ہوں اور 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا، اب نئے لوگ آئیں گے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا لیکن میرا جینا میرا مرنا ملک کے لئے ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہداء کے لواحقین کےلیے وقف کرتاہوں۔



جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کےجوان بھارتی فوج کوسبق سکھا سکتے ہیں، بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، اسے سرجیکل اسٹرائیک کا معلوم ہی نہیں تاہم اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی اور اگر پاکستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے۔



آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس بن گیا تو یہاں آکر شاہد آفریدی سے میچ کھیلوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |