امریکا کے فوجی حکام نے 16 افغان شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی رابرٹ بیلز کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام نے رابرٹ کا کیس کورٹ مارشل کے لئے فوجی عدالت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوجی حکام نے کہا ہے کہ وہ رابرٹ بیلز کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔
تحقیقات کے دوران ثابت ہو گیا کہ ملزم کو واقعے کے بعد فوجی اڈے کی جانب واپس آتے ہوئے دیکھا گیا تھا جب کہ جائے وقوع سے ملزم کے خون کے نمونے بھی ملے ہیں۔ رابرٹ پہلے ہی اس قتل عام کا اعتراف کر چکا ہے۔