16افغان شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی رابرٹ بیلزکےکورٹ مارشل کا فیصلہ

ملزم کو واقعے کے بعد فوجی اڈے کی جانب واپس آتے دیکھا گیا،جائے وقوعہ سے ملزم کے خون کے نمونے بھی ملے،تحقیقاتی رپورٹ


ویب ڈیسک December 20, 2012
رابرٹ پہلے ہی اس قتل عام کا اعتراف کر چکا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے فوجی حکام نے 16 افغان شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی رابرٹ بیلز کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام نے رابرٹ کا کیس کورٹ مارشل کے لئے فوجی عدالت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوجی حکام نے کہا ہے کہ وہ رابرٹ بیلز کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔


تحقیقات کے دوران ثابت ہو گیا کہ ملزم کو واقعے کے بعد فوجی اڈے کی جانب واپس آتے ہوئے دیکھا گیا تھا جب کہ جائے وقوع سے ملزم کے خون کے نمونے بھی ملے ہیں۔ رابرٹ پہلے ہی اس قتل عام کا اعتراف کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں