سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالجبار کو بطور چیئرمین پیمرا کام کرنے سے روک دیا

ڈاکٹر عبدالجبارنہ تو چیئرمین اورنہ ہی قائم مقام چیئرمین ہیں، جسٹس جواد ایس خواجہ


ویب ڈیسک December 20, 2012
ڈاکٹر عبدالجبارنہ تو چیئرمین اورنہ ہی قائم مقام چیئرمین ہیں، جسٹس جواد ایس خواجہ ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالجبار کو بطورقائم مقام چیئرمین پیمرا کام کرنے سے روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں میڈیا کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مختصر حکم نامہ جاری کیا، اس موقع پرجسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالجبارنہ تو چیئرمین اورنہ ہی قائم مقام چیئرمین ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ سال سے اس عہدے پر مستقل تعیناتی نہیں کی اور قائم مقام چیئرمین اپنے آرڈر جاری کررہے ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ سات روز کے بعد ضابطہ اخلاق سے متعلق آرڈر جاری کیا جائیگا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر اور ابصار عالم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انکا موقف تسلیم کرتے ہوئے چئرمین پیمرا کو کام کرنے سے روکا ہے، انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کو ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں