کراچی گزشتہ روز 2 افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج فائرنگدکانیں بند

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکےگرفتارکیاجائے


ویب ڈیسک December 20, 2012
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکےگرفتارکیاجائے. فوٹو رائٹرز

KARACHI: سہراب گوٹھ میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں 2 افراد کی ہلاکت کی خلاف اہل علاقہ کا احتجاج، مشتعل افراد کی ہوائی فائرنگ اورخوف وہراس سےدکانیں بند کردی گئیں۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے کپڑے کے تاجر آغا محمد کورشتےدارعبدالستار سمیت گھرسے حراست میں لیا اور رات کوجعلی مقابلے میں ہلاک کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکےگرفتارکیاجائے، آغا محمد اور عبدالستار کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد عثمانیہ سپرہائی وے پر ادا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |