کراچی گزشتہ روز 2 افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج فائرنگدکانیں بند

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکےگرفتارکیاجائے

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکےگرفتارکیاجائے. فوٹو رائٹرز

KARACHI:
سہراب گوٹھ میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں 2 افراد کی ہلاکت کی خلاف اہل علاقہ کا احتجاج، مشتعل افراد کی ہوائی فائرنگ اورخوف وہراس سےدکانیں بند کردی گئیں۔


کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے کپڑے کے تاجر آغا محمد کورشتےدارعبدالستار سمیت گھرسے حراست میں لیا اور رات کوجعلی مقابلے میں ہلاک کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکےگرفتارکیاجائے، آغا محمد اور عبدالستار کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد عثمانیہ سپرہائی وے پر ادا کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story