صدرکےدوعہدے اٹارنی جنرل اور وفاق کے وکیل کو آئندہ سماعت میں دلائل مکمل کرنے کا حکم

عدالت نے وفاق کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔


ویب ڈیسک December 20, 2012
عدالت نے وفاق کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔ فوٹو فائل

صدرمملکت کے دوعہدوں کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل اوروفاق کےوکیل پیش نہیں ہوئے، عدالت نے استشنی پر دلائل مکمل کرنےکاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبدالحئی گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے سماعت ملتوی کی جائے، جواب میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاق کے سب سے بڑے وکیل کو ہڑتال کا ساتھ نہیں دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ وفاق کےوکیل وسیم سجاد نے استثنیٰ پر دلائل دینے کے لئے آج تک مہلت لی تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے وفاق کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں