عراق میں زائرین کے ٹرک میں دھماکا 70 افراد ہلاک

زائرین حضرت امام حسین کے روضہ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں الہیلا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا،حکام


ویب ڈیسک November 24, 2016
زائرین حضرت امام حسین کے روضہ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں الہیلا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا،حکام فوٹو:فائل

PESHAWAR: عراق میں زائرین کے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 100 کلو میٹر دور علاقے الہیلا میں زائرین ٹرک میں کربلا سے روضہ امام حسین ؓ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ پیٹرول پمپ پر ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 70 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث قریبی ہوٹل اور پیٹرول پمپ کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے بھی زائد ہے۔

حکام کے مطابق زائرین حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں الہیلا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جب کہ متاثرہ افراد میں ایران اور بحرین سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |