عراق میں زائرین کے ٹرک میں دھماکا 70 افراد ہلاک
زائرین حضرت امام حسین کے روضہ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں الہیلا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا،حکام
PESHAWAR:
عراق میں زائرین کے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 100 کلو میٹر دور علاقے الہیلا میں زائرین ٹرک میں کربلا سے روضہ امام حسین ؓ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ پیٹرول پمپ پر ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 70 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث قریبی ہوٹل اور پیٹرول پمپ کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے بھی زائد ہے۔
حکام کے مطابق زائرین حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں الہیلا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جب کہ متاثرہ افراد میں ایران اور بحرین سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x53edi5_hotel-blast-in-iraq_news