5125 برس پر مشتمل دورکے خاتمے کے بعد21دسمبرکودنیاختم ہوجائیگیمایاتہذیب
مایا تہذیب کے مطابق 5125 برس پر مشتمل دورکا خاتمہ ہو رہا ہے اور21دسمبر2012کودنیا ختم ہوجائے گی۔
میکسیکو میں مایا تہذیب کو ماننے والوں کی بڑی تعداد مایا کیلنڈر کے اختتام پرمختلف تقریبات منعقد کر رہی ہیں، مشرقی ریاست میں مایا تہذیب اور ثقافت کو مدنظر رکھ کر اس کے پیروکاروں نے ایک شادی کی تقریب منعقد کی، ان کے مطابق تقریب کا مقصد دنیا بھر کو نئے مایا کیلنڈر کے آغاز کی مبارکباد دینا ہے جب کہ 21 دسمبر2012 کودنیا کےخاتمے کی پیش گوئی بھی اسی مایا تہذیب کے کلینڈرمیں کی گئی ہے جس کےمطابق 5125 برس پر مشتمل دورکا خاتمہ ہو رہا ہے اور21 دسمبر کو بڑی قدرتی آفت کےذریعے دنیا تباہ ہوجائےگی۔
دوسری جانب 21 دسمبر کو دنیا کے خاتمے کا خوف لوگوں سے عجیب وغریب کام کروارہا ہےروس میں اس دن محفوظ رہنے کے لئے خصوصی بنکرزتیار کر لئے گئے ہیں، ایک بنکر میں 300 کےقریب لوگ2 سے 3 دن تک قیام کرسکتے ہیں اور بنکر میں آرام کے لئے پوری تیاریاں کی گئی ہیں۔
جنوبی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں لوگوں کی بڑی تعداد مختلف طریقوں سے21 دسمبر کا استقبال کر رہی ہے، مذہبی لوگ اس حوالے سے طرح طرح کی تقریبات میں مصروف ہیں جب کہ بعض لوگ اس صورتحال سے لطف اٹھا رہے ہیں۔
ترکی میں ایک صاحب نے قیامت کی دکان بھی سجالی ہے جہاں قیامت کے حوالے سےبہت سی اشیاء اور معلومات موجود ہیں، یہاں مایا تہذیب کا وہ کلینڈر بھی ہے جس کے مطابق 21 دسمبر دنیا کےخاتمےکا دن ہے جب کہ چین میں قیامت کی افواہیں پھیلانے والے 100 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔