سی این جی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کل سنایا جائے گا

اوگرا 73 روپے 96 پیسےکلو قیمت کردے تولمبی لائنیں ختم ہو جائیں گی, سی این جی ایسوسی ایشن وکیل


ویب ڈیسک December 20, 2012
اوگرا 73 روپے 96 پیسےکلو قیمت کردے تولمبی لائنیں ختم ہو جائیں گی, سی این جی ایسوسی ایشن وکیل. فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے سی این جی قیمتوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں سی این جی قیمتوں کے حوالے سے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سیکریٹری پٹرولیم نے عدالت کو بتایا کہ وزیر خزانہ نے سی این جی قیمتوں کے تعین کے لئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔

اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ قیمت مقرر کرنا ہمارا کام نہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ جن کا کام ہے وہ بھی نہیں کررہے، سی این جی ایسوسی ایشن کے وکیل نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اوگرا 73 روپے 96 پیسےکلو قیمت کردے تولمبی لائنیں ختم ہو جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں