کراچی سندھ سیکریٹریٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

تمام سرکاری عمارتوں کی چھتوں اورمرکزی داخلی راستوں پرپولیس سمیت رینجرز اہلکار تعینات کئےجائیں گے


ویب ڈیسک December 20, 2012
تمام سرکاری عمارتوں کی چھتوں اورمرکزی داخلی راستوں پرپولیس سمیت رینجرز اہلکار تعینات کئےجائیں گے۔ فوٹو فائل

لاہور: سندھ سیکریٹریٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کے انکشاف پرحفاظتی انتظامات سخت کردیئےگئے، ملازمین کے لئے کارڈ، شہریوں کے لئے اصل شناختی کارڈ اور گاڑیوں کے لئے ٹوکن لازمی قرار۔

وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسس مینجمنٹ سیل کی طرف سے سیکیورٹی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نےسندھ سیکریٹریٹ پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، سندھ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ کی روشنی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ اور ڈائریکٹر رینجرز کو سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ نمبرایک سے چھ میں سرکاری دفاترکی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی گئی اورکئی اقدامات تجویز کئے گئے جس کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کی چھتوں اورمرکزی داخلی راستوں پرپولیس سمیت رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے، سندھ سیکرٹریٹ کے اندرونی حصوں میں تمام ٹھیلوں اور اسٹالز پر بھی پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں