حکومت کو فرد واحد کیلیے آئین میں متنازعہ ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے تحریک انصاف

قوم كوبتایا جائے كہ قطر سے آنے والا وفد كس حیثیت میں پاكستان پہنچاہے، ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق


ویب ڈیسک November 24, 2016
قوم كوبتایا جائے كہ قطر سے آنے والا وفد كس حیثیت میں پاكستان پہنچاہے، ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق، فوٹو؛ فائل

پاكستان تحریك انصاف نے كہا ہے كہ وفاقی حكومت كی جانب سے فردِ واحد کے لیے آئین میں ترمیم بدترین روایت ہے اور تحریك انصاف كسی طورآئین میں متنازعہ انداز میں ترمیم كی اجازت نہیں دے گی۔

تحریك انصاف كے ترجمان كے مطابق بنی گالا میں چیئرمین تحریك انصاف عمران كی زیرِصدارت قیادت اہم اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ وفاقی حكومت كی جانب سے فرد واحد کے لیے آئین میں ترمیم بدترین روایت ہے، وزیراعظم اپنی وضاحت دینے كی بجائے آئین كو بدلنے كی خواہش ركھتے ہیں جب كہ جمہوریت میں افراد کے لیے نہیں اجتماعی فلاح کے لیے قانون سازی كا سہارا لیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تحریك انصاف كسی طورآئین میں متنازعہ انداز میں ترمیم كی اجازت نہیں دے گی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں سرحدوں پر بھارتی جارحیت كی شدید مذمت كی گئی اورجام شہادت نوش كرنے والے جوانوں اور شہریوں كو زبردست خراج تحسین پیش كیا گیا۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں قطرسے پاكستان پہنچنے والے وفد كے اغراض ومقاصد بھی قوم سے پوشیدہ ہیں اس لیے تحریك انصاف وفاقی حكومت سے مطالبہ كرتی ہے كہ قوم كوبتایا جائے كہ قطر سے آنے والا وفد كس حیثیت میں پاكستان پہنچا ہے، اگرقطری شہزادے شكار كی نیت سے آئے ہیں توانہیں معصوم پرندوں كے قتل عام كا لائسنس كس نے دیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ وزیراعظم نوازشریف اورشریف خاندان كے تحفظ کے لیے ملكی مفادات كے سودے كا سلسلہ كب بند ہوگا۔ اجلاس میں پاناما لیكس كے حوالے سے لیگل ٹیم نے اجلاس كو آئندہ سماعت كے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |