فاروق ستار مستقل بنیادوں پر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نہیں خواجہ اظہار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نئی قیادت انتخابات سے سامنے آئے گی، رکن رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک November 24, 2016
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نئی قیادت انتخابات سے سامنے آئے گی، رکن رابطہ کمیٹی ، فوٹو؛ فائل

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ركن رابطہ كمیٹی (پاكستان) خواجہ اظہار الحسن نے كہا كہ ڈاكٹرفاروق ستارمستقل بنیادوں پر ایم كیوایم كے سربراہ نہیں نئی قیادت انتخابات سے سامنے آئے گی۔

آل پاكستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن كے زیر اہتمام گلشن اقبال میں پری انٹری ٹیسٹ كے شركاءسے گفتگو كرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ڈاكٹرفاروق ستارمستقل بنیادوں پر ایم كیوایم كے سربراہ نہیں نئی قیادت انتخابات سے سامنے آئے گی اس لیے یہ تاثرغلط ہے كہ چند افراد پارٹی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر كو یوم شہد احق منائیں گے جس کی تقریب جناح گراونڈ میں كرنے كے لیے انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کو لیڈر شپ كی ضرورت ہے جو آپ نوجوان ہی فراہم كرسكتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ہم اپنے پارٹی آئین پر كام كررہے ہیں اور تمام تنظیمی عہدوں كی معیاد مقرر كررہے ہیں جوكہ 2 سال ہوں اس طرح ہر دو سال بعد ہمیں تمام عہدوں کے لیے ہمیں لیڈر شپ كی ضرورت ہوگی جسے آپ لوگ پورا كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |