عمران خان كچھ بھی كرلیں ان كی شادی نہیں ہوگی منظور وسان
قطری شہزادے نواز شریف كو بچالیں گے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت
خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے نئی پیشگوئی کردی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان كچھ بھی كرلیں ان كی شادی نہیں ہوگی اور اس دفعہ باتیں ہونگیں لیكن شادی مشكل ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ دسمبر شادیوں كا موسم نہیں فی الحال سیاسی پارٹیوں كے سربراہوں پر شادی كرنے پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر خیریت سے گزر جائے گا اور دسمبر سب كہ لیے بہتری كا مہینہ ہے، دسمبر میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے نواز شریف كو بچالیں گے لیكن جو باہر جانے كی كوشش كرے گا وہ پكڑے بھی جائیں گے۔