سینیٹ میں پوليو رضاكاروں پر فائرنگ كے خلاف مذمتی قرارداد منظور
كراچی، پشاور، چارسدہ اور شبقدر ميں دہشتگردی كی كارروائی ميں ملوث عناصر كوگرفتاركركے انہيں قرار واقعی سزا دی جائے۔
سينيٹ ميں پوليورضاكاروں كوفائرنگ كركے شہيد كرنے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظوركرلی گئی۔
پيپلزپارٹی، مسلم ليگ (ن)، ايم كيو ايم، جعيت علماءاسلام (ف)، عوامی نيشنل پارٹی و ديگر سياسی جماعتوں كی طرف سے مشتركہ طورپرلائی گئی قرارداد قائد ايوان جہانگير نے پیش کی، قرارداد كے متن ميں كہا گيا ہے كہ ايوان پوليومہم كے دوران جاں بحق ہونے والے رضاكاروں کے قتل كی مذمت كرتی ہے اوركراچی، پشاور، چارسدہ اور شبقدر ميں دہشتگردی كی كارروائی ميں ملوث عناصر كوگرفتاركركے انہيں قرار واقعی سزا دی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں كے لواحقين اور زخمی ہونے والے رضاکاروں كومعاوضہ دياجائے، وفاقی وصوبائی حكومتوں كو چاہيے كہ پوليو مہم ميں شامل رضاكاروں كے تحفظ کو يقينی بنایا جائے تاكہ ملک سے پوليو کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔