ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کو نیوزی لینڈ میں 32 سال بعد ٹیسٹ سیریزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 57 اور سمیع اسلم نے 91 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی

WASHINGTON:
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 138 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپننگ کے لیے آنے والے سمیع اسلم اور اظہر علی نے 131 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد اظہر علی 57 اور سمیع اسلم 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خواطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 230 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے واگنر نے3 جب کہ ٹم ساؤتھی اور سانٹنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں روس ٹیلر نے 102 رنز ناٹ آؤٹ جب کہ ٹام لیتھم نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3 جب کہ عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 55 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سہیل خان نے 4، عمران خان نے 3 اور محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹم ساؤتھی نے 6 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x53zf23_pak-vs-nz-2nd-test_news
Load Next Story