بھارت کا 2 پاکستانی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار

پریس منسٹر، پریس اتاشی شامل،دیگرممالک کیلیے نامزدافسرچارج سنبھال چکے


Zulfiqar Baig November 25, 2016
ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعدان تعیناتیوں کیلیے انفارمیشن گروپ کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

کنٹرول لائن پرحالیہ کشیدگی کے تناظرمیں بھارت نے2 نامزد پاکستانی سفارت کاروں کو ویزادینے سے انکارکردیا، وزارت اطلاعات نے لندن،امریکا، جرمنی، ماسکو، ہانگ کانگ، ترکی اورمصرمیں پریس افسران اور پریس اتاشیوں کی تعیناتی کیلیے سمری منظوری کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کوارسال کردی۔

وزارت اطلاعات کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعدان تعیناتیوں کیلیے انفارمیشن گروپ کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں سے بھارت کیلیے نامزد کیے جانیوالے پریس منسٹرطارق محمود، پریس اتاشی خواجہ معاذ کو تاحال بھارتی حکومت کی طرف سے ویزاجاری نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں