حکومت نے پانچ سال جمہوریت کے نام پر بندر بانٹ کی عمران خان

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے فائدہ حکمرانوں کو اور نقصان عوام کا ہو رہا ہے، عمران خان۔


ویب ڈیسک December 20, 2012
تحریک انصاف نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے جو پیسے پر بک جائے وہ ہم میں سے نہیں، عمران خان۔ فوٹو: این این آئی/ فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پانچ سال جمہوریت کے نام پر بندر بانٹ کی ہے۔


پشاور میں انصاف اسٹوڈنٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں 25فیصد ٹکٹ 35سال سے کم عمرافراد کودے گی۔ انہو نے کہا کہ حکومت نے پانچ سال جمہوریت کے نام پر بندر بانٹ کی، اسفندیار ولی اور مولانا فضل الرحمان بھی پیسے ملک سے باہر منتقل کر رہے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ ہم نواز شریف اور آصف زدرادی کے شکر گزار ہیں جو پیسے کے پجاریوں کو خرید کر ہماری پارٹی کو صاف کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے جو پیسے پر بک جائے وہ ہم میں سے نہیں، تحریک انصاف ایک سچ کا نام ہے، ایک نئے پاکستان کا نام ہے اور عزت وغیرت کا نام ہے۔


تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ آج ڈالرکی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے جس کا فائدہ صرف اورصرف حکمرانوں اور نقصان عوام کا ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں