سابق چیرمین اوگرا کی گرفتاری ایوان صدر یا وزیراعظم ہاؤس بھی جاناپڑے توجائینگےآئی جی پنجاب

سابق چیرمین اوگراتوقیرصادق کو ہرصورت 26دسمبرتک گرفتارکرلیا جائے گا،آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان


ویب ڈیسک December 20, 2012
سابق چیرمین اوگراتوقیرصادق کو ہرصورت 26دسمبرتک گرفتارکرلیا جائے گا،آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان. فوٹو فائل

آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اورانہیں ہرصورت 26 دسمبر تک گرفتار کرلیا جائے گا، ان کی گرفتاری کے لئے ایوان صدریا وزیراعظم ہاؤس بھی جانا پڑے توجائیں گے۔


پولیس کلب لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے نیب کو پولیس ٹیم دی جائے گی اور ابھی ان کی جائیداد کی قرقی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اورنہ ہی توقیر صادق کو اشتہاری قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ وہ قومی مجرم ہیں اورانہیں اشتہاری کرانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔


حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ وزارت داخلہ سے درخواست کی جائے گی کہ حساس اداروں کی معاونت سے گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے، توقیر صادق سے استفادہ حاصل کرنے والے تمام افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، تفتیش میں رشتےداروں کو بھی شامل کریں گے اور ضرورت پڑی تو ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم ہاؤس میں بھی جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں