اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دوحہ جانے والے ملزم کے سامان تلاشی کے دوران مٹھائی کے ڈبے سے 2 کلو ہیروئن ہیروئین ہوئی

مسقط جانے والے مسافر کے سامان سے 30 بور پسٹل کی 6 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ فوٹو: فائل

اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 633 سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کی شناخت علی گوہر کے نام سے ہوئی ہے جو مردان کا رہائشی ہے۔


اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے سامان تلاشی کے دوران مٹھائی کے ڈبے سے ہیروئین برآمد کی گئی، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مٹھائی کے ڈبے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

دوسری جانب بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ سے ہی مسقط جانے والے مسافر سلیم مہمند کے سامان سے 30 بور پسٹل کی 6 گولیاں برآمد کی گئیں، ملزم کو اے ایس نے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story