سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ایل او سی کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار

ایل او سی پر جارحیت سے گریز کیا جائے، بان کی مون


ویب ڈیسک November 25, 2016
بھارتی فوج کی جانب سے تقریباً 3 ماہ سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے. فوٹو: فائل

MADRID: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان نے اپنے ایک بیان میں ایل او سی پر فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خطے کےعوام کےساتھ ہے، امید کرتا ہوں پاکستان اوربھارت امن کئے لیے کوششیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے تقریباً 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 30 کے قریب پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہو چکے ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں