سندھ حکومت کا 25 27 اور28دسمبرکوصوبے میں عام تعطیل کا اعلان

نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 جنوری کو شہدائے کربلا کے چہلم کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔


ویب ڈیسک December 20, 2012
تعطیلات کا اطلاق وفاقی اداروں پر نہیں ہوگا۔

سندھ حکومت نے 25، 27 اور 28 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل جبکہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر 3 جنوری کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر کو بابئے قوم قائد اعظممحمد علی جناح کے یوم پیدائش،27 دسمبرکو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیربھٹو کے 5 ویں یوم شہادت اور 28 دسمبر کو سندھ کے معروف صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 جنوری کو شہدائے کربلا کے چہلم کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |