ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گھریلو سلنڈر میں 100 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 400 روپے کا اضافہ کر دیا.


ویب ڈیسک December 20, 2012
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے چیئرمین عرفان کھرکھر کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے چیئرمین عرفان کھرکھر نے کہا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے دسمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ کیا ہے جس کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔قیمت میں اضافے کے بعد گلگت میں ایل پی جی کی فی کلوقیمت 225 ، کاغان میں 210، لاہور اور گوجرانوالہ میں 160اورکراچی میں 150 روپے ہو گئی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہاایل پی جی کی قیمتوں میں فوری طورپرکمی کی جائے ورنہ ڈسٹری بیوٹرز ایل پی جی کی فراہمی بند کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |