جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی کا آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار

فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، آئی سی سی


ویب ڈیسک November 25, 2016
2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے آئی سی سی کی 100 فیصد جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فاف ڈوپلیسی پربال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت، میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ

واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے پکڑے گئے تھے، فاف ڈوپلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں، اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں