پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا صدرآصف زرداری

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے،صدرآصف زرداری

پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے لیکن ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،صدرآصف زرداری،فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔


صدرآصف زرداری سے میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر صدر نے کہا کہ بے شک پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے لیکن ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، اس موقعے پر میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت پر ہم پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story