دیرلوئرمیں اے این پی رہنما نے ٹریفک پولیس اہلکارپراسلحہ تان لیا
اے این پی رہنما نے چالان کاٹنے پر پولیس اہلکار کو دھمکیاں بھی دیں اور اس کا گریبان بھی پکڑ لیا
تیمرگرہ میں چالان کرنے پراے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل نے ٹریفک پولیس اہلکار پر پستول تان لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق دیرلوئرمیں اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل گزشتہ روزسگنل توڑکرنکلے تو ٹریفک اہلکارنے انہیں روک کرچالان کردیا۔ چالان کرنے پراے این پی رہنماء آپے سے باہرآگئے اور ٹریفک پولیس اہلکارکو دھمکی دیتے ہوئے نہ صرف اس پر پستول تان لیا بلکہ پولیس اہلکارکا گریباں بھی پکڑلیا۔ وہاں موجود لوگوں نے اے این پی رہنما کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور پھر وہ وہاں سے روانہ ہو گئے۔
ڈی پی اولوئردیرکاشف ذوالفقارکا کہنا ہے کہ محمد گل کو گرفتارکرکے پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے، ان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جب کہ اے این پی رہنما کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
دوسری جانب اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد گل کی جانب سے پولیس اہلکار پر اسلحہ تاننا انتہائی افسوسناک فعل ہے اور ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد گل اے این پی کا رہنما نہیں صرف کارکن ہے لیکن ان کے خلاف پارٹی قوانین کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا، اے این پی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔
https://www.dailymotion.com/video/x53hqfy