ماڑی پور میں ہوٹل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور میں ٹرک اڈے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ہوٹل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ مقامی کاروباری افراد کی جانب سے بھتہ نہ دیئے جانے کے بعد کیا گیا ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے قبل کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔