پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں کئی گنا بہترہوتے ہیںمائرہ خان
بھارت نے اپنے ڈراموں ميں ايک جيسی كہانياں متعدد بار دكھا كر لوگوں كو بيزار كرديا ہے،مائرہ خان
اداكارہ مائرہ خان کا کہنا ہے كہ پاكستانی ڈرامے لوگوں كے ذہنوں پر چھاگئے ہيں اور ہمارے ڈرامے بھارتی ڈراموں سے کئی گنا بہتر ہیں۔
نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مائرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنكار ڈراموں میں معياری كام كر رہے ہيں لیکن ڈراموں کی کامیابی كا سارا كريڈٹ صرف فنكاروں كو نہيں جاتا بلكہ ڈرامے تحریر کرنے والوں نے بھی اس ميں اہم كردار ادا كيا ہے، ان ہی کی بدولت معياری كہانياں پيش كی گئی جنہوں نے پاكستان سميت دنيا بھر ميں ڈرامہ ديكھنے والوں كے دلوں پر راج كيا۔
مائرہ خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ يہ سمجھتے ہيں كہ بھارتی ڈرامے ہمارے ہاں ذوق وشوق سے ديكھے جارہے ہيں تو یہ محض ان كی غلط فہمی ہے، ڈرامے كو سمجھنے والے جانتے ہيں كہ ہم نے كيا كام كيا ہے جبکہ پڑوسی ملک نے اپنے ڈراموں ميں ايک جيسی كہانياں متعدد بار دكھا كر لوگوں كو بيزار كرديا ہے ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عوام اب كچھ نيا دیکھنا چاہتے ہيں اور پاكستانی ڈرامہ لکھنے والے اپنی كہانيوں ميں نيا پن پيش كر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا كہ فلم انڈسٹری پر بھی اگر توجہ دی جائے تو ہم اپنی فلم ميں بھی معياری كام كرسكتے ہيں۔