قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار ہیں جنرل راشد محمود

پاکستانی مسلح افواج کا حصہ رہنے پر فخر ہے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی


ویب ڈیسک November 25, 2016
جنرل راشد محمود 41 سالہ سروس کے بعد کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا کہنا ہے کہ مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

پاک فوج کے تعلقات شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر چکلالہ میں مسلح افواج کی جانب سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل راشد محمود نے پاک فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کا حصہ رہنے پر فخر ہے اور مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل راشد محمود 41 سالہ سروس کے بعد کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |