برمی مسلمانوں کے قتل عام پر حکمرانوں کی خاموشی المیہ ہے

مظلوم مسلم بھائیوں اور ملکی حالات کی بہتری کیلیے خصوصی دعائیں کی جائیں،مفتی نعیم


Staff Reporter July 26, 2012
مظلوم مسلم بھائیوں اور ملکی حالات کی بہتری کیلیے خصوصی دعائیں کی جائیں،مفتی نعیم۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ برما میں گذشتہ3 ماہ سے مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، ہزاروں بے گناہ برمی مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم حکمرانوں اور نام نہاد این جی اوزکی خاموشی افسوسناک ہے۔

رمضان مبارک میں ظلم کا نشانہ بننے والے مظلوم بھائیوں اور ملکی حالات کی بہتری کیلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے، جا معہ بنوریہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ گذشتہ3 ماہ میں برما کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، امت مسلمہ کے حکمرانوں سمیت نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ مجموعی طور پر افسوسناک صورتحال سے دوچار ہے، ایسے وقت میں مسلم حکمرانوں کو یکجا ہونے اور ایک مشترکہ اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر نت نئے انداز میں ظلم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں، عدلیہ اور حکومت کے مابین تصادم کی فضا قائم ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |