پاناما معاملے پر تحریک انصاف کے نامکمل ثبوت دینے کا تاثر غلط ہے شاہ محمود

پاناما کیس کے معاملے میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، رہنما تحریک انصاف


November 25, 2016
پاناما کیس کے معاملے میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، رہنما تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پانامالیکس کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے نامکمل ثبوت دینے کا تاثردینا درست نہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب کی بار ثبوت ہم پر نہیں بلکہ نواز شریف اور ان کے خاندان پر ہے، نواز شریف اور ان کی فیملی اپنی ملکیت تسلیم کر چکی ہیں تاہم پانامالیکس کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے نامکمل ثبوت دینے کا تاثردینا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور پوری قوم بھی قطری شہزادے کے خط پرہنس رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعظم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، کیا اس بار نوازشریف عدالتی کٹہرے میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ناقص حکمرانی، اداروں کی حالت اور جرائم کی وجہ سے لوگ متبادل قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں، صوبے کے لوگ اب تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں