پاکستان کی دو باہمت خواتین نے فرانس کا اہم ترین ایوارڈ حاصل کرلیا

گلالئی اسماعیل اور صبا اسماعیل خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت سے تنازعات حل کرنے پر کام کررہی ہیں۔


ویب ڈیسک November 25, 2016
گلالئی اسماعیل اور صبا اسماعیل خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت سے تنازعات حل کرنے پر کام کررہی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

پاکستان کی 2 خواتین نے فرانس کا اہم ترین اعزاز ''شیراک پرائز'' حاصل کیا ہے جو انہیں ' تنازعات سے بچاؤ ( کونفلِکٹ ریزولوشن) پر دیا گیا ہے۔

گلالئی اسماعیل اور صبا اسماعیل نامی خواتین کو یہ ایوارڈ امن کے ماحول اور عدم تشدد سماج کے لیے خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت کی کوششوں پر عطا کیا گیا ہے۔ دونوں خوتین نے 2002 میں ایک غیر سرکاری تنظیم ''اویئر گرلز'' کی بنیاد رکھی جس کا مقاصد خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشرتی طور پر انہیں اہم بنانا ہے۔ دونوں خواتین کو یہ ایوارڈ فرانس کی سابق وزیر برائے ثقافت کرسٹین البانیل نے انہیں ایک تقریب میں دیا۔ اس اہم تقریب میں فرانس کے صدر فرانسیئس اولاندے اور وہاں پاکستانی سفیر معین الحق اور دیگر اہم افراد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گلالئی اسماعیل نے کہا کہ ان کی این جی او بہت کامیابی سے خواتین کے لیے کام کررہی ہے اور خصوصاً تنازعات اور فسادات والے علاقوں میں خواتین کی زندگیوں کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔



فرانس کے صدر نے پاکستانی خواتین کی کاوش اور ان کی تنظیم کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ''اویئر گرلز'' نہ صرف چھوٹے قرضوں کے ذریعے خواتین کو مضبوط بنارہی ہے بلکہ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ انتخابات میں شمولیت اور خود الیکشن کی نگرانی کے لیے بھی کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں دو مرتبہ صدر منتخب ہونے والے ''یاک شیراک'' نے 2008 میں شیراک فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی جو امن کے لیے 5 شعبوں میں ایوارڈز دیتا ہے جن میں اسے ایک تنازعات کا حل بھی ہے۔ سال 2009 سے اب تک ہرسال یہ فاؤنڈیشن ایوارڈ کی تقاریب منعقد کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں