کراچی سے سائبر کرائم میں ملوث گروہ گرفتار ترجمان رینجرز

4 رکنی گروہ کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا، ترجمان


ویب ڈیسک November 25, 2016
4 رکنی گروہ کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا، ترجمان، فوٹو؛ فائل

لاہور: رینجرز نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے سائبرکرائم میں ملوث گروہ کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کی جس میں سائبرکرائم میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گروہ میں شامل 4 ملزمان نیٹ ورک کی صورت میں ہیکرزکی مددسے کام کررہےتھے، گروہ بذریعہ انٹرنیٹ اے ٹی ایم فراڈ، مختلف بینک اکاؤنٹس کی ہیکنگ اور 7 ملین ڈالرکی منتقلی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں