سیاستدانوں کو پھانسی ملتی ہے اور جرنیل ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں نواز شریف

ملک میں آج تک کسی جرنیل کو سزا نہیں ملی، سیاستدانوں ہی کو پھانسی ملتی ہے یا انہیں ملک بدر کردیا جاتا ہے۔

حکومت عوام کے ووٹوں سے آنی اور جانی چاہیے،نواز شریف۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو پھانسی دی جاتی ہے اور جرنیل ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔


لاہور میں ایکسپریس نیوز کی تقریب سے خطاب کے دوران میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں آج تک کسی جرنیل کو سزا نہیں ملی، صرف سیاستدانوں ہی کو پھانسی ملتی ہے یا انہیں ملک بدر کردیا جاتا ہے، آخر جرنیل ایسے کام ہی کیوں کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ملک سے بھاگنا پڑے۔



میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار فوجی چھتری کے بغیر پارلیمنٹ آئینی مدت پوری کررہی ہے جوکہ خوش آئند ہے، حکومت عوام کے ووٹوں سے آنی اور جانی چاہیے، عام انتخابات کا دن عوامی احتساب کا دن ہوگا۔


مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ عناصر نے ہمیشہ ہی ملک کی ترقی کا عمل سبوتاژ کیا، اگر اللہ نے دوبارہ عوام کی خدمت کا موقعہ دیا تو ملک بھر میں موٹر ویز، بلٹ ٹرین اور میٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔


Recommended Stories

Load Next Story