سابق ہاکی اولمپئن محمد اخلاق کا انتقال ہوگیا

نماز جنازہ آج شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی، اسپورٹس حلقے سوگ میں ڈوب گئے


Sports Reporter November 26, 2016
گذشتہ دنوں دورئہ ملائیشیا میں ان کے دانت میں تکلیف ہوئی تھی جو بعد ازاں کینسر کا روپ دھار گئی۔ فوٹو: فائل

بارسلونا اولمپکس 1992ء کی برانز میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئن محمد اخلاق انتقال کر گئے، سابق اولمپئن کے وفات کی خبر سنتے ہی پرستاروں، معززین علاقہ اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ان کی رہائشگاہ کے پاس جمع ہو گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کو شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔ محمد اخلاق بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز کی فاتح ٹیم کے منیجر کے ساتھ پاکستان وائٹس، جونیئر،ویمن ٹیم، نیشنل بینک ہاکی ٹیم، سری لنکا، میانمار، موریشس ہاکی ٹیم اور ڈار اکیڈمی کی کوچنگ بھی کرتے رہے ہیں۔ مرحوم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سابقہ انتظامیہ میں ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

گذشتہ دنوں دورئہ ملائیشیا میں ان کے دانت میں تکلیف ہوئی تھی جو بعد ازاں کینسر کا روپ دھار گئی۔ مرحوم کا لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں علاج جاری تھا لیکن گذشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ محمد اخلاق کے شاگردوں اولمپئن عرفان یوسف، اولمپئن عمران یوسف، انٹرنیشنل پلیئر اخلاق جونیئر نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کھیلوں سے وابستہ افراد نے سابق اولمپئن محمد اخلاق کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں