فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت پروگراموں کا آغاز

گلبہار میں منعقدہ کانفرنس سے مرکزی سرپرست علامہ آفتاب حیدر جعفری ودیگر کا خطاب


Staff Reporter July 26, 2012
گلبہار میں منعقدہ کانفرنس سے مرکزی سرپرست علامہ آفتاب حیدر جعفری ودیگر کا خطاب, فائل فوٹو

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی64 برس سے صیہونی غاصبانہ تسلط کے شکار مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اس سلسلے کا افتتاحی پروگرام کراچی کے علاقے گلبہار میں منعقد کیا گیا۔

مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے فلسطین کانفرنس بعنوان ''فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن'' جبکہ فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلیوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی تصویری نمائش بھی لگائی گی، فلسطین کانفرنس سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اور جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری سمیت علاقے کی دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سیکڑوں مرد و خواتین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی تصویری نمائش کا معائنہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں