آبی جارحیت کی دھمکی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان مودی کی دھمکیوں پر ورلڈبینک،اقوام متحدہ اورعالمی عدالت سے رجوع کرے گا


عامر خان November 26, 2016
پاکستان اپنی دفاعی حکمت کے تحت جنگی آپشنز کے ذریعے اپنے حصے کے پانی کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں کاپانی بند کرنے کی دھمکی دینے کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے کافیصلہ کیاہے۔

پاکستان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی دھمکیاں دینے کے معاملے پرورلڈ بینک، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا۔وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں کاپانی بند کرنے کی دھمکی کے معاملے کاسخت نوٹس لیاہے،حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ہرصورت میں سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حصے کا پانی حاصل کرے گا اور اس معاملے کوعالمی فورمز پر اٹھایاجائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر خارجہ، معاون خصوصی برائے خارجہ اوراقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب اور دیگرحکام آبی ماہرین کی مشاورت سے اس معاملے پرمتعلقہ فورمز سے رجوع کریں گے ۔دفاعی ذرائع کاکہناہے کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان اپنی دفاعی حکمت کے تحت جنگی آپشنز کے ذریعے اپنے حصے کے پانی کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |