اداکارائیں ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کے لئے دباؤمیں رہتی ہیں سوناکشی

مجھے ہمیشہ میرے صحتمند ڈیل ڈول کے باعث پرکھا جاتا ہے، بالی ووڈ داکارہ


ویب ڈیسک November 26, 2016
نوجوان لڑکیاں کا زندگی میں کچھ کرنے کیلئے خوش رہنا اور صحت مند ہونا بہت ضروری ہے، سوناکشی۔ فوٹو: فائل

اداکارائیں نہ صرف آن اسکرین خوبصورت نظرآنے کی خواہشمند ہوتی ہیں بلکہ وہ آف اسکرین بھی دلکش نظرآنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں چاہے وہ کسی ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوں یا پھر کسی دوسری تقریب میں جائیں وہ دوسری اداکاراؤں سے زیادہ جاذب نظر آنا چاہتی ہیں اور اسی حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباؤ میں رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباؤ میں رہتی ہیں لیکن یہ اداکارہ پرمنحصر ہوتا ہے کہ وہ اس دباؤ کو کس انداز میں لیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود ہمیشہ میرے صحتمند ڈیل ڈول کے باعث پرکھا جاتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سونم نے سوناکشی کو بھارتی ملبوسات پہننے کا مشورہ دیکرآگ بگولا کردیا

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اداکاراؤں سے بہت متاثرہوتی ہیں اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں، اس لیے میں بطوراداکارہ کبھی نہیں چاہتی کہ میری جانب سے لڑکیوں کو خاص طورپرصحت کے حوالے سےکوئی بھی غلط پیغام جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیاں زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں تو ان کے لیے خوش اور صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔