چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں کا اعلان 24 گھنٹوں میں متوقع

وزیراعظم نئے آرمی چیف کیلئے مشاورت مکمل کر لی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک November 26, 2016
وزیراعظم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنرل راشد محمود اور جنرل راحیل شریف کے جانشینوں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزیرعظم نواز شریف نے نئے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں کے لئے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنرل راشد محمود اور جنرل راحیل شریف کے جانشینوں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے 5 ناموں پر غور

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی رواں ماہ کی 29 تاریخ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |