ہمیں تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور دنیا خود پاکستان کے پاس آنے لگی ہے وزیر اعظم

اقتصادی راہداری منصوبےسےخطےکےدیگرممالک بھی مستفیدہوں گے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک November 26, 2016
ایران کے بعد روس بھی سی پیک میں شمولیت کا خواہش مند ہے، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

MARDAN: وزیر اعظم نواز شرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور دنیا خود چل کر پاکستان کے پاس آنے لگی ہے۔

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں علاقائی رابطوں کو مربوط بنانا ہماری پالیسی کاحصہ ہے۔ پاکستان اپنے محل وقوع کو معاشی میدان میں ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے کیونکہ مربوط رابطوں کی پالیسی کے فوائد پورے خطے کو حاصل ہو سکتے ہیں، ہم خطےکے وسائل سے استفادہ کرنےکے لیے ماحول قائم کررہے ہیں کیونکہ مشترکہ کوششوں سے ہی ہم خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی اہداف کےحصول میں ٹرانسپورٹ پرخصوصی توجہ دی جاری ہے۔ 2030کےترقیاتی ایجنڈے کےتحت سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہے ہیں جب کہ پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کے لیےبہت اہم ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، دنیا خود چل کر پاکستان کے پاس آنے لگی ہے۔ ایران کے بعد روس بھی سی پیک میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔