لاہورہائی کورٹ کے 14 جج صاحبان نے حلف اٹھالیا
نئے جج صاحبان کی حلف برداری کے بعد عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 60 ہوگئی
ہائی کورٹ کے 14 ایڈیشنل جج صاحبان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
ایڈیشنل جج صاحبان کی تقریب حلف برداری لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر اعلیٰ علدیہ کے جج صاحبان، معروف وکلا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
حلف اٹھانے والے جج صاحبان میں جسٹس اسجد، جسٹس طارق سلیم، جسٹس مجاہد سلیم، جسٹس عبدالستار، جسٹس حبیب اللہ، جسٹس خالد عباسی، جسٹس بشیر، جسٹس چودھری عبدالعزیز،جسٹس جوادالحسن ، جسٹس احمد رضا،جسٹس طارق، جسٹس محمدعلی اور جسٹس مزمل اختر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نئے جج صاحبان کی حلف برداری کے بعد عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 60 ہوگئی ہے اور تمام خالی اسامیاں پوری ہوگئی ہیں۔