نئی بالی وڈ فلم 15فروری کو ریلیزہوگی سارہ لورین

بالی وڈمیں متعدد پراجیکٹس سائن کیے ہیں لیکن سب سے پہلے تمام توجہ ’’مرڈر 3‘‘ پر مرکوز ہے۔


Qaiser Iftikhar December 21, 2012
پاکستان میں بننے والی دو بڑے بجٹ کی فلمیں بھی سائن کی ہیں۔ سارہ لورین۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ لورین ( مونا لیزا ) نے کہا ہے کہ ''مرڈر 3'' سے بالی وڈ میں میرا شاندارسفر شروع ہوگا اورمجھے امید ہے کہ اس فلم کی نمائش کے بعد میں پاکستان کی بالی وڈ میں مرکزی کرداراداکرنیوالی پہلی اداکارہ بن جائونگی جو میرے لیے اعزازسے کم نہ ہوگا۔

فلم کی شوٹنگ ساؤتھ افریقہ کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی اوراب تشہیری مہم کے لیے ہم بھارت کے مختلف شہروں میں جائیں گے۔ جہاں تک فلم کی ریلیز کاتعلق ہے تو 15فروری سے فلم کو بھارت اورپاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارسارہ لورین نے اپنا بھارتی ویزاکی معیاد میں اضافہ کروانے کے بعد ''نمائندہ ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈمیں متعدد پراجیکٹس سائن کیے ہیں لیکن سب سے پہلے تمام توجہ ''مرڈر 3'' پر مرکوز ہے۔ اس فلم میں میرے مدمقابل رندیپ ہودا ہے۔جنہوں نے بہترین اندازسے کام فلمبندکروایا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر وشیش بھٹ نے کا کام کرنے کا اندازبھی بہت مختلف ہے۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی نئے ہدایتکار کے ساتھ کام کررہی ہوں۔ وہ بہت پروفیشنل ڈائریکٹرہے اورمیں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ مزید کام کروں گی۔ انھوں نے بتایاکہ پاکستان کا مختصردورہ ویزہ کے حصول کے لیے تھا اس دوران میں نے جہاں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاراوہیں پاکستان میں بننے والی دو بڑے بجٹ کی فلمیں بھی سائن کی ہیں۔ جن کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے یکم جنوری کوکراچی پہنچوں گی۔ واضح رہے کہ سارہ لورین آج دوبارہ ممبئی روانہ ہوجائینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں