وزیراعظم سے نامزد آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

وزیراعظم نوازشریف نے دونوں شخصیات سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں دونوں کو مبارکباد دی۔


ویب ڈیسک November 26, 2016
وزیراعظم نوازشریف نے دونوں شخصیات سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں دونوں کو مبارکباد دی۔

لاہور: وزیراعظم نوازشریف سے نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نامزد چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات وزیراعظم نوزشریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر



وزیراعظم نوازشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کو ترقی پانے پر مبارکباد دی جب کہ دونوں شخصیات نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید اور جنرل زبیر حیات قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، ملک و قوم کی احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔