وزیراعظم کی صدر سے ملاقاتاہم قومی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نوازشریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنے دورہ ترکمانستان سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنے دورہ ترکمانستان سے بھی آگاہ کیا۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدر مملکت کو نئے آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے اسلام آباد میں ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے صدرمملکت کو نئے آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں پر اعتماد میں لیا جب کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

وزیراعظم نوازشریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنے دورہ ترکمانستان اور وہاں ہونے والی پہلی پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
Load Next Story